اسلام پہلا مذہب ہے جس نے خواتین کے حقوق میں اضافہ کیا،شاہد آفریدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام پہلا مذہب ہے جس نے خواتین کے حقوق میں اضافہ کیا،شاہد آفریدی
اسلام پہلا مذہب ہے جس نے خواتین کے حقوق میں اضافہ کیا،شاہد آفریدی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ اسلام پہلا مذہب ہے جس نے تمام شعبوں میں خواتین کے حقوق میں اضافہ کیا۔

شاہد خان آفریدی نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پیغام شیئر کیا ہے۔

 شاہد آفریدی کا کہنا ہےکہ ‘ اسلام پہلا مذہب ہےکہ جس نے تمام شعبوں میں خواتین کے حقوق میں اضافہ کیا ہے ‘ چاہے وہ تعلیم کا میدان ہو، صحت ہو یا کوئی اور شعبہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں : جسٹس فائز عیسیٰ کیس، وفاق ہمیں مشورے نہ دے، سپریم کورٹ

انہوں نے سورہ آل عمران کی آیت 195 کا انگریزی ترجمہ بھی شیئر کیا ہے جس میں اللہ تعالیٰ نےکہا ہےکہ ‘ میں تم میں سے کسی کام کرنے والے کی محنت ضائع نہیں کرتا ، خواہ مرد ہو یاعورت، تم آپس میں ایک(برابر) ہو۔’

Related Posts