کراچی میں سول سوسائٹی کے تحت اسرائیلی جارحیت کیخلاف ریلی، دیکھئے تصاویر میں

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا "یومِ قیامت طیارہ" حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کی سول سوسائٹی نے کراچی میں مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی، جس میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا اور بین الاقوامی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ انسانیت کے خلاف جرائم پر اسرائیل کا احتساب کرے۔

مظاہرین نے فلسطینیوں کے حق میں اور اسرائیلی جارحیت اور جنگ کے خلاف نعروں پر مشتمل بینر اور کتبے اٹھا رکھے تھے۔

 

 

اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں یہ مذہبی معاملہ نہیں ہے، بلکہ انسانیت کا مسئلہ ہے۔ نہ ہی یہ ’جنگ‘ ہے، بلکہ یہ نسل کشی ہے۔ ظالم اور مظلوم میں کوئی برابری نہیں ہوتی۔

 

 

 

ان کا کہنا تھا کہ ہم غزہ پر اندھا دھند بمباری، عام شہریوں کو نشانہ بنانے اور فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کی مذمت کرتے ہیں۔

 

 

سول سوسائٹی نے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں پر زور دیا کہ وہ فوری جنگ بندی کروائیں اور اسرائیل کو قوانین جنگ کی پاسداری کا پابند بنائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل جیسا ظالم خود کو ہر قانون سے بالاتر سمجھتا ہے۔ ہم پاکستان سمیت دنیا بھر میں کسی بھی صنف، جنس، قوم اور نسل سے نا انصافی اور ظلم کی مذمت کرتے ہیں۔

مقررین کا کہنا تھا ہم مظلوموں، یعنی فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ فلسطینیوں کو مزاحمت کی شکلیں خود طے کرنے کا حق حاصل ہے۔

Related Posts