لاہور میں سال نو کا آغاز داتا دربار میں خصوصی دعا سے کیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور میں عیسوی سال نو کا آغاز خصوصی دعا سے کیا گیا۔

اس حوالے سے داتا دربار میں خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔ دعا نائب امام جامع مسجد داتا دربار مولانا فیصل عباس جماعتی نے کروائی جبکہ ظہور احمد نقشبندی نے ہدیہ نعت پیش کیا۔

دعائیہ تقریب میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سمیت سیکڑوں شہریوں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

شمالی کوریا نے نئے سال کا آغاز نئے میزائل تجربے سے کیا

مولانا فیصل عباس جماعتی کا کہنا تھا کہ نئے سال کا آغاز ہم اپنے کریم رب کی بارگاہ میں حاضری سے کر رہے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ کریم پاکستان کے تمام سیاسی و مذہبی بحران حل کرے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو دہشت گردی سے نجات دے اور ملک پاکستان کو امن و امان کا گہوارہ بنائے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کریم پاکستان کے عوام میں اتحاد و وحدت پیدا کرے اور پاکستان کے دشمنوں کو ان کے عزائم میں ناکام بنائے۔ 

Related Posts