ضلع ہری پور میں بجلی کا بل زیادہ آنے پر آپسی جھگڑے میں 8بھائی قتل

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ضلع ہری پور میں بجلی کا بل زیادہ آنے پر آپسی جھگڑے میں 8بھائی قتل
ضلع ہری پور میں بجلی کا بل زیادہ آنے پر آپسی جھگڑے میں 8بھائی قتل

ہری پور:خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور میں بجلی کے بل پر جھگڑا،8سگے بھائیوں نے ایک دوسرے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ہری پور میں رہائش پذیر افغان خاندان میں خوفناک جھگڑا ہوا، 8 فیملیز ایک ہی جگہ رہائش پذیر تھیں، بجلی کا بل تقریبا ًایک لاکھ سے زائد آیا،جس پربحث و تکرار شروع ہوئی۔

8 بھائیوں نے آپس میں ایک دوسرے پر الزام لگایا کہ تم نے زیادہ بجلی استعمال کی ہے،اس لیے تم زیادہ بل بھرو گے،اسی طرح یہ بحث جھگڑے میں بدل گئی،پہلے ایک دوسرے کو لاتوں گھونسوں مکوں سے مارا گیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مذکورہ افراد افغان شہری ہیں اور ایک ہی جگہ رہتے ہیں،شور شرابہ سن کر اہل باہر آئے تو دیکھا کہ8 بھائیوں کے ہاتھوں میں جدید ترین آتشیں اسلحہ تھا اور ایک دوسرے کو گالیاں دے رہے تھے۔

پھر اچانک سے سے فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا،سگے بھائی ایک دوسرے پر گولیاں برساتے رہے،8 بھائیوں نے ایک دوسرے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال ہریپور منتقل کردیا ہے اور ضروری کارروائی مکمل کرلی ہے۔

Related Posts