عمران خان کا استعفیٰ ہی ان کے لئے عزت کا راستہ ہے، سراج الحق

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان کا استعفیٰ ہی ان کے لئے عزت کا راستہ ہے، سراج الحق
عمران خان کا استعفیٰ ہی ان کے لئے عزت کا راستہ ہے، سراج الحق

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اب تو بس وزیراعظم کا نئے انتخابات کا اعلان اور استعفا ہی ان کے لیے عزت کا راستہ ہے۔ سیاسی شہادت کا وقت گزر چکا، حکومت ٹمٹماتا چراغ اور گرتی دیوار کی مانند ہے، جو اپنی نااہلی اور نالائقی کے بوجھ سے خود ہی گر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر روز عوام کی مشکلات میں اضافہ کرنے والی حکومت اب خود شدید مشکلات کا شکار ہے۔ پہلے وزیراعظم نے ریاست مدینہ کا نام اور اب قرآنی اصطلاحات کا غلط استعمال بھی شروع کر دیا۔

امر بالمعروف جو قرآن کی اصطلاح ہے اس کو اس طرح استعمال کرنا اس لفظ کی توہین ہے۔ حکومت امر بالمعروف کے نام پر منکرات پھیلا رہی ہے، اس لیے خدارا! حکومت قرآنی اور اسلامی اصطلاحوں کو مذاق نہ بنائے۔

آپ بھی ماضی کی حکومتوں کی طرح یہی رٹہ لگا رہے ہوں گے کہ ہمیں کیوں نکالا؟ جماعت اسلامی ملک میں اسلام کا نظام چاہتی ہے، قوم ساتھ دے، اسی صورت میں ہم ایک فلاحی اور اسلامی ریاست بنا سکتے ہیں۔ تمام دکھوں کا مداوا صرف قرآن و سنت کے نظام کے نفاذ سے ممکن ہے، جماعت اسلامی اقتدار میں آئے گی تو آئی ایم ایف اور مالیاتی اداروں کی غلامی سے نجات مل سکے گی۔

اب قوم کے پاس واحد آپشن جماعت اسلامی ہے۔ عوام ہمیں ووٹ اور سپورٹ کرے، ہم آنے والی نسلوں کو خوشحال پاکستان دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریسٹ ہاؤس گراونڈ تیمرگرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

جلسہ عام سے امیر کے پی سینیٹر مشتاق احمد خان، امیر ضلع اعزاز الملک افکاری اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔سراج الحق نے کہا کہ وزیر اعظم نے مدینہ کی اسلامی ریاست کے لفظ کا استحصال کیا۔

ساڑھے تین سال سے زائد عرصہ میں ایک قدم بھی ریاست مدینہ کی طرف نہیں اٹھایا، بلکہ الٹا ملک میں شراب، فحاشی و عریانی، کرپشن اور سودی نظام میں اضافہ ہوا۔ گالی گلوچ کا کلچر پروان چڑھا جس کا اسلام میں کوئی تصور نہیں ہے۔

وزیراعظم آپ کا یوم حساب قریب، آپ بے روزگار ہو رہے ہیں۔ ہم حکومت اور وزیر اعظم سے پوچھتے ہیں کہ انھوں نے اس قوم کو اتنے دھوکے دیے کہ اب ملک کا کوئی فرد آپ پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔

انھوں نے کہا کہ آپ نے اس ملک کے مزدوروں اور کسانوں کو دھوکا دیا، آپ نے اساتذہ اور طلبہ کو دھوکا دیا، آپ نے کروڑ نوکریوں کے نام پر بے روزگار نوجوانوں کو دھوکا دیا، مکانوں کے نام پر غریب آدمی کو دھوکا دیا، آپ نے ماؤں بہنوں اور بیٹیوں کو دھوکا دیا، آپ نے میرے ملک کے غیرت مند اوور سیز پاکستانیوں کو دھوکا دیا۔

مزید پڑھیں: شیخ رشید ملک کے وزیر داخلہ ہیں یا گلی کے غنڈے، شازیہ مری

آپ نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کو دھوکا دیا۔ خان صاحب آپ کے پاس کوئی نظام نہیں ہے،آپ کی موجودگی میں سسٹم بدلنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔خدا کے لیے قوم پر رحم کھائیں، اقتدار کو خیر باد کہہ دیں۔

Related Posts