اسلام آباد :عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کو دلہن کی طرح سجادیا گیا ہے، تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔
وزیراعظم عمران خان نے عیدمیلادالنبیﷺ کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہاہے کہ ایسا جشن منائیں کہ ملکی تاریخ میں پہلے کبھی ایسا نہیں منایا گیا ہو۔
ربیع الاول کے جشن کی تیاری کرتے ہوئے۔ pic.twitter.com/T2psTqrpIk
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 15, 2021
وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بنی گالہ کے گھر کی تصویر بھی شیئر کی جس میں عمران خان کے گھر پرخوبصورت چراغاں کیاگیا ہے۔
واضح رہے کہ اتوار 10اکتوبر کو ربیع الاول کے مہینے کے لیے دس روزہ تقریبات کا آغاز کیاتھا۔
مزید پڑھیں:
عید میلاد النبی ﷺکے مبارک موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان
ننکانہ صاحب، گوردوارہ جنم استھان میں پہلی بار محفلِ میلاد آج ہوگی