اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ یوکرین پر روسی حملے کا اگر علم ہوجاتا تو کبھی بھی ماسکو کا دورہ نہیں کرتا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جرمن نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو کو ایک انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے کہا کہ روس نے یوکرین پر حملہ اُن کے ماسکو پہنچنے کے بعد کیا اور انہیں اس حملے کا اندازہ نہیں تھا، مجھے معلوم ہوتا تو میں یقینی طور پر یہ دورہ نہیں کرتا، لیکن جیسا کہ ہوا کہ ہم پہلے ہی وہاں موجود تھے اور اگلی صبح حملہ کردیا گیا۔
انٹرویو کے دوران سابق وزیراعظم نے اپنے دورہ ماسکو اور روسی صدر سے ملاقات کا دفاع کرنے کی کوشش کی اور کہا کہ اس دورے کا منصوبہ کافی وقت پہلے بنایا گیا تھا اور اس دورے کا مقصد پاکستان اور روس کے تعلقات کو بہتر کرنا تھا۔
انہوں نے کہا کی کہ پاکستان کے روس کے ساتھ کبھی بھی زیادہ اچھے تعلقات نہیں رہے کیونکہ ہمارے ملک کو سرد جنگ کے دوران مغربی بلاک کا حصہ خیال کیا جاتا تھا۔
نیب کے 2 ریفرنسز پر سماعت، وزیر اعظم کا عدالت میں آج پیش نہ ہونے کا فیصلہ