کرم ضمنی انتخاب، عمران خان نے پی ڈی ایم امیدوار کو شکست دیکر میدان مار لیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

 قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 کرم میں ضمنی انتخاب میں عمران خان نے پی ڈی ایم امیدوار کو شکست دے کر میدان مار لیا۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 کرم میں ضمنی انتخاب کیلیے اصل مقابلہ عمران خان اور پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار جمیل چمکنی کے درمیان تھا۔ حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 98 ہزار 618 ہے جس میں 111349 مرد اور 87269 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کیا خاتون صحافی گارڈ کے دھکے سے گریں؟ ساتھی رپورٹر نے نیا پنڈورا بکس کھول دیا

حلقے کے تمام 143 پولنگ اسٹیشنز پر صبح نو سے شام پانچ پولنگ جاری رہی۔ اس دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج

پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد گنتی کا عمل مکمل کیا گیا، حلقے کے 142 پولنگ اسٹیشنز غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق عمران خان 20604 ووٹ لے کر پہلے جبکہ پی ڈی ایم کے امیدوار جمیل خان چمکنی 12604 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مردان کے پولنگ اسٹیشن گورنمنٹ ہائی اسکول اسلم کلے میں ایک ووٹ بھی پول نہیں ہوا۔

اس حلقے میں پی ٹی آئی کے چیئرمین کا حکومتی اتحاد میں شامل گیارہ سیاسی جماعتوں کے مشترکہ امیدوار سے مقابلہ تھا، جس میں  عمران خان نے بڑے مارجن سے فتح حاصل کی۔

ضلعی الیکشن کمشنر عبدالرؤف خان کا کہنا ہے کہ حلقہ کے 24 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس اور 119 حساس قرار دئیے گئے ہیں۔ ادھر ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی سمیت ضروری انتظامات اطمینان بخش طریقے سے مکمل کیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے این اے 45 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان کو دوسرا نوٹس جاری کردیا، سابق وزیراعظم کو ہفتہ کے روز دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا تھا، الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ پیش نہ ہونے کی صورت میں کارروائی کی جائے گی۔

نوٹس کے جواب میں ڈسٹرکٹ مانیٹر نگ آفیسر کرم کے دفتر میں عمران خان کے وکیل پیش ہوگئے۔ وکیل نے جواب دیا کہ عمران خان کو الیکشن کمیشن نے یکم نومبر کو اسلام آباد میں طلب کیا ہے۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے عمران خان کو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے برقرار رکھا ہے۔

تحصیل چئیرمین رزمک پر جرمانہ 

دریں اثناء ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کرم نے تحصیل چئیرمین رزمک کی وضاحت کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کرم نے تحصیل چئیرمین رزمک کو20 ہزار روپے جرمانہ کردیا اور انہیں 20 ہزار روپے کا رمانہ قومی خزانہ میں جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

Related Posts