عامر خان کی والدہ دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال میں داخل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عامر خان کی والدہ دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال میں داخل
عامر خان کی والدہ دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال میں داخل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی: بھارت کے معروف اداکار عامر خان کی والدہ زینت حسین کو مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑا ہے۔جس کے بعد انہیں فوری طور پر ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال لایا گیا، جہاں وہ زیر علاج ہیں۔

اس سے قبل جو رپورٹس سامنے آرہی تھیں کہ دیوالی کے موقع پر زینت حسین لال سنگھ چڈھا کے اداکار کے ساتھ ان کے گھر میں تھیں۔ خیال کیا جارہا ہے کہ انہیں وہیں دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں ممبئی لے جایا گیا۔

جب سے ان کی صحت کی خرابی ہوئی ہے عامر خان اور ان کے خاندان کے دیگر افراد ان کے ہمراہ ہیں، مگر تاحال اداکار کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

عامر خان مرحوم فلمساز طاہر حسین اور زینت حسین کے بیٹے ہیں۔ ان کا ایک بھائی فیصل خان بھی ہے۔ اداکار نے اس سال جون میں اپنی والدہ کے ہمراہ سالگرہ منائی۔

ان کے ساتھ ان کی سابقہ بیوی کرن راؤ اور ان کے بیٹے آزاد راؤ خان بھی شامل تھے۔ سالگرہ کی تقریب کے ایک ویڈیو کلپ میں، زینت کو ایک کرسی پر بیٹھا ہوا دیکھا گیا جو گھر والوں سے گھری ہوئی تھی۔

مدرز ڈے کے موقع پر اپنی والدہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے، عامر نے ایک بار انکشاف کیا تھا کہ کس طرح ان کی والدہ زینت حسین نے بچپن سے ان کی پرورش کی اور ان پر گہرا اثر ڈالا۔

مزید پڑھیں:کچھ لوگوں نے انڈسٹری میں میرے لئے مشکلات پیدا کیں،مگر ناکام ہوئے، روینہ ٹنڈن

انہوں نے 2014 میں کہاتھا کہ، ”میری ماں میری زندگی میں بہت اہم رہی ہے، نہ کہ صرف ایک خاص دن پر۔ جب میں بڑا ہو رہا تھا تو ان کا مجھ پر سب سے بڑا اثر رہا ہے۔ وہ مجھے بے حد عزیز ہے، اس سے قطع نظر کہ یہ ‘دن’ کوئی بھی ہو۔”

Related Posts