اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ کسی بھی صورت عمران خان کو اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔
نجی چینل سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکن اسلحہ جمع کر رہے ہیں، کسی صورت عمران خان کو اسلام آباد نہیں آنے دوں گا۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہمارے پاس اطلاعات ہیں کہ عمران خان کاارادہ پر امن احتجاج کانہیں بلکہ فتنہ فسادکا ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ایجنسیوں کی رپورٹ ہے کہ ان کے جتھے خیبرپختونخوا سے اسلحہ بردار ہو کر آئیں گے، ریڈ زون سمیت پورے اسلام آباد کی سکیورٹی اہم ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر اسلام آباد انتظامیہ نے درخواست کی تو رینجرز اور فوج کو طلب کیا جا سکتا ہے، یقین دلاتا ہوں کہ آئندہ 2 سے 3 دن نہیں بلکہ کل شام تک حالات نارمل ہو جائیں گے۔
مزید پڑھیں:غلامی سے موت بہتر ہے: عمران خان کی عوام سے لانگ مارچ میں شرکت کی اپیل