اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے متحرک ہوگئے، سابق صدر نے کہا کہ خود رابطے کر رہا ہوں، تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں یوسف رضا گیلانی، خورشید شاہ اور نوید قمر سے ملاقات کی ہے جس میں آصف علی زرداری کو عدم اعتماد کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
پی پی شریک کے چیئر مین آصف علی زرداری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ عدم اعتماد کیلئے خود رابطے کر رہا ہوں، انشاللہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی،عمران خان کو ہٹائیں گے۔
دوسری جانب امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کا سابق صدر آصف علی زداری اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے،رہنماؤں کے درمیان تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق رہنماؤں کے درمیان تحریک عدم اعتماد کے لئے اپوزیشن کی نمبر گیم پر بات چیت اور عدم اعتماد کے لئے ممکنہ تاریخ کے تعین پر بھی مشاورت کی گئی۔
مزید پڑھیں: فضل الرحمان اور نواز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، تحریک عدم اعتماد پر مشاورت