عمران خان کل خود انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہونگے، بابر اعوان

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

توشہ خانہ کیس،الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل قرار دے دیا
توشہ خانہ کیس،الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل قرار دے دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کل خود انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت قانونی ٹیم کا اجلاس ہوا، جس میں عمران خان نے کل انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

اس حوالے سے عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ اے ٹی سی میں درخواست ضمانت دائر کرنے کا فیصلہ ہوا ہے، عمران خان کل خود انسداد دہشت گردی کی عدالت پیش ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

بابر اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف جعلی مقدمہ قائم کیا گیا، نہ کوئی دھماکہ ہوا نہ کلاشنکوف استعمال ہوئی۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف تھانہ مارگلہ میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا تھا کہ عمران خان نے ایڈیشنل سیشن جج کو ڈرایا دھمکایا آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی کو دھمکی دی، عمران خان نے تقریرمیں کہا تمہارے اوپر کیس کرنا ہے مجسٹریٹ صاحبہ آپ تیار ہوجائیں، آپ کے اوپر بھی ایکشن لیں گے آپ سب کو شرم آنی چاہیے۔

بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی تین روزہ راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیا تھا۔

Related Posts