لاہور کے جلسے سے مخالفین کی اچھی طرح آنکھیں کھل گئی ہوں گی، پرویز الہٰی

لاہور کے جلسے سے مخالفین کی اچھی طرح آنکھیں کھل گئی ہوں گی، پرویز الہٰی

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ لاہور کے جلسے سے مخالفین کی اچھی طرح آنکھیں کھل گئی ہوں گی۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مینار پاکستان جلسے کے عوامی ریفرنڈم نے عمران خان کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے۔عمران خان اس وقت پاکستان کے سب سے مقبول ترین لیڈر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مینار پاکستان پر عوام نے فیصلہ سنا دیا کہ وہ آئین پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔نگران حکومت، پی ڈی ایم نے جلسے کے راستے میں ہر رکاوٹ کھڑی کی لیکن عوام پھر بھی مینار پاکستا ن پہنچے۔

مزید پڑھیں:عمران خان جتھے لیکر عدالتوں پر حملہ آور ہوئے،مریم نواز

پرویز الٰہی نے کہا کہ حکمرانوں کو آئین سے انحراف کا سپریم کورٹ کے سامنے جواب دینا ہوگا، شہباز شریف سن لیں الیکشن سے راہ فرار ممکن نہیں، صدر مملکت نے شہباز شریف کے خلاف آئینی چارج شیٹ فریم کی ہے، جوابی خط سے کچھ نہیں ہوگا۔

باخبر رہنے کے لئے ہماری اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں
تبصرے: 0

آپ کا ای میل پتہ شائع نہیں کیا جائے گا۔ مطلوبہ فیلڈز * کے ساتھ نشان زد ہیں