وزیر اعظم عمران خان اپوزیشن کو ملیا میٹ کرنا چاہتے ہیں۔شہباز شریف کا الزام

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان اپوزیشن کو ملیا میٹ کرنا چاہتے ہیں۔شہباز شریف کا الزام
وزیر اعظم عمران خان اپوزیشن کو ملیا میٹ کرنا چاہتے ہیں۔شہباز شریف کا الزام

قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان پر الزام لگایا ہے کہ وہ اپوزیشن کو ملیامیٹ کردینا چاہتے ہیں جبکہ ان کی کوششیں ہرگز کامیاب نہیں ہوں گی۔ 

لندن میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو عوام کے مسائل کا کوئی احساس نہیں اور وہ اپوزیشن سے بغض رکھتے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ وزیر اعظم کا دل اپوزیشن کے لیے صاف نہیں ہے جبکہ قومی احتساب بیورو (نیب) اور ”سلیکٹیڈ“ وزیر اعظم کا گٹھ جوڑ حزبِ اختلاف سے دشمنی پر مبنی ہے۔

شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم کے علاج کے حوالے سے کہا کہ نواز شریف کی صحت کے بارے میں تفصیلات سے ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان آگاہ کریں گے جبکہ وزیر اعظم عمران خان کو قومی مسائل کا ادراک نہیں۔ 

سابق وزیر اعظم نواز شریف کا لندن کے برج ہسپتال میں  ڈیڑھ گھنٹے تک چیک اپ کیا گیا جس کے بعد وہ واپس اپنی رہائش گاہ پار لین فلیٹس پہنچ گئے جس کی تفصیلات میڈیا کو نہیں بتائی گئیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے ساتھ ساتھ ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے بھی میڈیا کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت پر معلومات مہیا نہیں کیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ نیازی نیب گٹھ جوڑ ایک بار پھر ناکام ہوگیا، ہماری نیک نیتی کی گواہی عدالت عظمیٰ میں بھی سنی گئی، نواز شریف اور ان کی ٹیم کی بے گناہی ایک ایک کر کے سامنے آرہی ہےاللہ کا شکر ہے جس نے سچ اور جھوٹ کو الگ الگ کر کے دکھا دیا۔

لندن میں 3 روز قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور قومی احتساب بیورو (نیب) کے گٹھ جوڑ سے میرے اثاثے منجمد کیے گئے ہیں۔ میں نے ہمیشہ کہا کہ عمران نیازی اور نیب کا گٹھ جوڑ ہے، اللہ تعالیٰ نے گزشتہ رور سپریم کورٹ میں ہمیں سرخرو کیا۔

مزید پڑھیں: نواز شریف کی  بے گناہی  سامنے آرہی ہے،شہباز شریف

Related Posts