عمران خان کا جلسہ، پی ٹی آئی راولپنڈی میں عوامی طاقت کا مظاہرہ آج کریگی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان کا جلسہ، پی ٹی آئی راولپنڈی میں عوامی طاقت کا مظاہرہ آج کریگی
عمران خان کا جلسہ، پی ٹی آئی راولپنڈی میں عوامی طاقت کا مظاہرہ آج کریگی

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان راولپنڈی میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے، تحریکِ انصاف عوامی طاقت کا مظاہرہ آج کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تاریخی لیاقت باغ میں عمران خان کا جلسہ ہوگا جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ انٹیلی جنس اداروں کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے جس سے پنجاب حکومت کو آگاہ کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

این اے 245 کراچی میں ضمنی انتخاب شروع، محمود مولوی اور ایم کیو ایم میں مقابلہ

لیاقت باغ میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ عمران خان کے خطاب کیلئے بلٹ پروف ڈائس کا اہتمام کیا گیا ہے جسے ہنگامی بنیادوں پر نصب کیا جارہا ہے۔ جلسے میں حفاظت کیلئے 2000سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

راولپنڈی پولیس کو جلسے کی حفاظت کیلئے ایلیٹ فورس کی معاونت بھی حاصل ہے۔ بلٹ پروف ڈائس نصب کردی گئی۔ خواتین کیلئے الگ انکلوژر اور راستہ مختص کردیا گیا۔ لیاقت باغ میں ہزاروں کرسیاں لگا دی گئیں۔

لیاقت باغ میں جلسے کا باقاعدہ آغاز سہ پہر 4 بجے ہوگا جس سے قبل پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے لیاقت باغ کا دورہ کیا اور جلسے کیلئے کیے گئے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔

Related Posts