وزیر اعظم عمران خان کا بنگلہ دیشی ہم منصب شیخ حسینہ واجد سے ٹیلیفونک رابطہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان کا بنگلہ دیشی ہم منصب شیخ حسینہ واجد سے ٹیلیفونک رابطہ
وزیر اعظم عمران خان کا بنگلہ دیشی ہم منصب شیخ حسینہ واجد سے ٹیلیفونک رابطہ

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے بنگلہ دیشی ہم منصب شیخ حسینہ واجد سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی جبکہ اس دوران پاک بنگلہ دیش تعلقات کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔

وزیر اعظم عمران خان نے ایک روز قبل سرجری سے گزرنے والی شیخ حسینہ واجد کی عیادت کے لیے گزشتہ روز ان سے ٹیلیفون پر بات چیت کی اور ان کی صحت سے متعلق نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 60 واں روز، ٹرانسپورٹ اور ذرائع نقل و حمل پر پابندی

بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے عمران خان کا شکریہ ادا کیا جبکہ دونوں ممالک کے سربراہان نے پاک بنگلہ دیش برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔

ٹیلیفونک گفتگو کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کی طرف سے بنگلہ دیش سے روابط مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات علاقائی حد بندیوں سے بالاتر ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل بین الاقوامی  فنڈ کیس میں برطانوی عدالت نے پاکستان کے مؤقف کی تردید کرتے ہوئے فیصلہ بھارت اور نظام آف حیدر آباد کے ورثاء کے حق میں سنا دیا ہے۔

برطانوی عدالت میں  ساتویں نظام آف حیدر آباد عثمان علی خان کے بھیجے گئے 1 ملین پاؤنڈ پر پاکستان اور بھارت کے حق ملکیت کے حوالے سے فریقین نے معزز جج کے روبرو دلائل پیش کیے۔نظام آف حیدر آباد نے یہ رقم پاکستان کو بھیجی تھی جس پر  پاکستان کا مؤقف تھا کہ نظام حیدر آباد کی طرف سے بھیجی گئی رقم پاکستانی عوام کے لیے تحفہ تھی جسے واپس نہیں کیا جاسکتا۔ 

مزید پڑھیں: نظامِ حیدر آباد فنڈ کیس میں برطانوی عدالت نے بھارت کے حق میں فیصلہ سنا دیا

Related Posts