مریم نواز کے سپریم کورٹ ججز پر حملوں کا مقصد انتخابات سے فرار ہے۔ عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی جنگ کے اثرات اب تک پاکستان میں موجود ہیں، عمران خان
امریکی جنگ کے اثرات اب تک پاکستان میں موجود ہیں، عمران خان

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مریم نواز کے سپریم کورٹ کے ججز پر حملوں کا مقصد انتخابات سے فرار ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم اور کرپشن کے پیسے پر پلنے والی ایک بگڑی ہوئی خاتون مریم نواز کے سپریم کورٹ کے ججز پر حملے شرمناک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان قومی اسمبلی کی 6نشستوں سے ڈی نوٹیفائی

ٹوئٹر پیغام میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مریم نواز کے سپریم کورٹ ججز پر سوچے سمجھے حملوں کا واحد ہدف انتخابات سے راہِ فرار اختیار کرنا ہے، چاہے اس کیلئے آئین کو روندنا ہی کیون نہ پڑ جائے۔

چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے کہا کہ یہ گروہ سپریم کورٹ آف پاکستان پر حملوں سے ملک میں جنگل کا قانون راسخ کرنے کے ساتھ ساتھ وفاق کو شدید نقصان پہنچا رہا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان کو قومی اسمبلی کی 6 نشستوں سے ڈی نوٹیفائی کردیا۔

گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کو قومی اسمبلی کی ان 6 نشستوں سے ڈی نوٹیفائی کیا جن پر سابق وزیر اعظم نے گزشتہ برس ضمنی انتخابات کے دوران کامیابی حاصل کی تھی۔

Related Posts