عرب لیگ کا اسرائیل کو مقبوضہ فلسطین میں جرائم پر جوابدہ ٹھہرانے کا مطالبہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دبئی: عرب ممالک کی 22 رکنی عالمی تنظیم عرب لیگ نے اسرائیل کو مقبوضہ فلسطین میں جرائم پر جوابدہ ٹھہرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے حالیہ حملوں کی مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عرب لیگ نے مغربی کنارے کے شہر نابلس پر حالیہ اسرائیلی حملوں اور جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے شہریوں کے تحفظ کے متعلق فیصلوں پر عملدرآمد کرنے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارت کا جعلی ذرائع سے پاکستان مخالف پروپیگنڈا بے نقاب

اپنے ہنگامی اجلاس کے اختتامی بیان میں عرب لیگ کا کہنا تھا کہ ہم سلامتی کونسل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ عالمی امن وسلامتی کو برقرار رکھنے کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اوراسرائیل کی جارحیت روکنے کیلئے مؤثر اقدامات اٹھائے۔

عالمی فوجداری عدالت پر زور دیتے ہوئے عرب لیگ کا کہنا تھا کہ اسرائیل پر تحقیقات مکمل کرے اور اسرائیل کو ان جرائم کیلئے جوابدہ ٹھہرایا جائے جو اس نے فلسطینی عوام کے خلاف کیے جن میں غیر قانونی آباد کاری بھی شامل ہے۔

یہودیوں کو دنیا بھر سے لا کر مقبوضہ فلسطین میں بسایا جارہا ہے جس پر عرب لیگ نے عالمی برادری کی ریاستوں اور اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی شہریوں کا تحفظ کریں۔ حال ہی میں اسرائیلی فوج نے نابلس شہر پر حملہ کیا تھا۔

نابلس پر اسرائیلی فوج کے حملے کے نتیجے میں 11 فلسطینی شہید جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوئے۔ فلسطینی اتھارٹی نے سلامتی کونسل اور عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا اور واقعے کی سختی سے مذمت کی۔

 

Related Posts