سارک چارٹر ڈے: آج کا دن غربت اور جہالت کے خاتمے کے لیے ہے۔وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سارک چارٹر ڈے: آج کا دن غربت اور جہالت کے خاتمے کے لیے ہے۔وزیر اعظم
سارک چارٹر ڈے: آج کا دن غربت اور جہالت کے خاتمے کے لیے ہے۔وزیر اعظم

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ آج 35واں سارک چارٹرڈے غربت اور جہالت کے خاتمے کے ساتھ ساتھ پسماندگی کی بیخ کنی کے لیے خاص افادیت رکھتا ہے۔

پینتیسویں سار چارٹر ڈے کے حوالے سے خصوصی پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان علاقائی تعاون کی طاقت پر یقین رکھتا ہے تاکہ ہم انفرادی و قومی اور بین الاقوامی سطح پر ترقی و خوشحالی کی طرف بڑھیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جنوبی ایشیاءکے ممالک کی تنظیم سارک سے تعلق رکھنے والے دور اندیش رہنماؤں نے خطے کی ترقی و خوشحالی کو مدنظر رکھتے ہوئے سارک چارٹر کو ترتیب دیا۔

عمران خان نے کہا کہ ہم سارک معاملات کو کامیاب بنانے کے لیے عزمِ مصمم رکھتے ہیں جبکہ ہمیں امید ہے کہ اس ضمن میں گزشتہ دور میں حائل رکاوٹوں کو ختم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سارک تنظیم میں شامل پاکستان سمیت خطے کا ہر ملک برابری اور باہمی عزت کے اصول پر عمل پیرا ہو کر علاقائی تعاون کو مؤثر بنا سکتا ہے جو جنوبی ایشیاء کی ترقی کے لیے ضروری ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کاروبار کے لیے آسانیاں پیدا کرنا حکومت کی ترجیح ہے، نوجوانوں کو کامیاب جوان پروگرام سے بہت امیدیں ہیں، پروگرام میں شفافیت اور میرٹ کا خیال رکھا گیا ہے،چاہتے ہیں میرٹ پر چیکس تقسیم ہوں۔

دو روز قبل وزیراعظم عمران خان نے عثمان ڈار کو چھوٹے اور درمیانے کاروبار کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جن خواتین اور نوجوانوں کے قرض منظور ہوئے ہیں ان کیلئے دعا ہے کہ وہ کامیابی حاصل کریں اور مزید لوگوں کو بھی روزگار فراہم کریں۔

مزید پڑھیں: نوجوانوں کوجوان پروگرام سے امیدیں ہیں، عمران خان

Related Posts