سابق وزیر اعظم عمران خان سیاست سے آؤٹ؟ جیل میں کتب بینی شروع کردی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی: سابق وزیر اعظم کو سیاست سے آؤٹ کرنے کیلئے ایک ہی روز میں 3 سال قید اور نااہلی کی سزا سناتے ہوئے گرفتار بھی کرلیا گیا۔ عمران خان نے جیل میں کتب بینی شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جیل پہنچنے والے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے نمازِ عشاء پرھی، جیل میں کھانا کھایا اور اپنا زیادہ تر وقت کتابوں کے مطالعے میں گزار دیا۔ کچھ وقت سوئے اور پھر رات گئے نمازِ تہجد کیلئے جاگ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

جیل میں عمران خان کے وکلا کو رسائی نہیں دی جارہی۔شاہ محمود قریشی

تہجد اور نمازِ فجر کی ادائیگی کے بعد عمران خان نے جیل میں بیٹھ کر ناشتہ کیا جس میں ڈبل روٹی، مکھن اور انڈے شامل تھے۔ سابق وزیر اعظم نے جیل میں اپنی گرفتاری کے خلاف جیل حکام سے احتجاج بھی نہیں کیا اور اپنے معمولات میں مصروف رہے۔

دن کے وقت عمران خان نے جیل میں دستیاب کھانے کی بجائے فروٹ کھائے۔جیل میں آمد پر نظر کا چشمہ کچھ وقت کیلئے کھو جانے پر سابق وزیر اعظم پریشان ضرور ہوئے تاہم یہ وقت بھی گزر گیا۔

چشمہ مل جانے پر عمران خان نے اپنے ہمراہ لے جائی گئی انگلش کی 2 کتابوں کا مطالعہ شروع کردیا۔ سابق وزیر اعظم عمران خان سے قبل اٹک جیل کی اسی سکیورٹی بیرک میں ن لیگ کے تاحیات قائد نواز شریف کو بھی کچھ عرصے تک قید کاٹنی پڑی تھی۔

عموماً جیل میں سابق وزرائے اعظم کو ٹی وی، اخبار، مطالعے، اسٹیشنری، ائیر کنڈیشن، روم کولر اور فریج مہیا کیا جاتا ہے تاہم عمران خان کیلئے یہ سہولیات عدالت یا پھر وزارتِ داخلہ کی اجازت سے مشروط ہیں۔ جیل میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

Related Posts