اسلام آباد سے واپسی پر زمان پارک میں عمران خان کا شاندار استقبال

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اسلام آباد کی تین عدالتوں میں پیشی کے بعد واپس لاہور پہنچ گئے ہیں۔

عمران خان برآستہ موٹروے اسلام آباد سے لاہور پہنچے جبکہ موسم کی خرابی کے باعث عمران خان نے طیارہ استعمال نہیں کیا تھا۔ زمان پارک پہنچنے پر عمران خان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

کارکنوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور اس موقع پر آتشبازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

قیدی ایکٹ 2019کے تحت والد کی سزا کم کی جائے، بیٹی کی دہائی

عمران خان کے اسلام آباد روانگی کے بعد ان کی رہائش گاہ کے باہر سے سکیورٹی ہٹا لی گئی تھی جس کے بعد کارکنوں نے زمان پارک کی سکیورٹی سنبھال لی ہے۔

اسلام آباد واپسی پر عمران خان شیخوپورہ کے قریب تھے کہ پی ٹی آئی لاہور کی جانب سے سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپوں میں پیغام جاری کیا گیا کہ عمران خان لاہور پہنچنے والے ہیں، کارکن فوری زمان پارک پہنچیں۔ جس پر کارکنوں کی بڑی تعداد زمان پارک پہنچ گئی اور اپنے قائد کا استقبال کیا۔ 

Related Posts