عالمی اقتصادی فورم: عمران خان سے ترک کمپنی دگان ہولڈنگ کی سربراہ کی ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عالمی اقتصادی فورم: عمران خان سے ترک کمپنی دگان ہولڈنگ کی سربراہ کی ملاقات
عالمی اقتصادی فورم: عمران خان سے ترک کمپنی دگان ہولڈنگ کی سربراہ کی ملاقات

ڈیووس: وزیر اعظم پاکستان عمران خان  سے عالمی اقتصادی فورم کی سائیڈ لائن پر ترک کمپنی دگان ہولڈنگ کی سربراہ نے ملاقات کی جس کے دوران سرمایہ کاری کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز پاکستان میں معاشی استحکام کے حوالےسے وفاقی حکومت کی کاوشوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان میں سرمایہ کاروں کو سہولیات دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ دگان ہولڈنگ  میڈیا، توانائی، تجارت و صنعت اور انشورنس کے ساتھ ساتھ شعبۂ سیاحت میں کام کرنے والی ایک بڑی ترک کمپنی ہے جس کی بنیاد ایڈن دگان نے رکھی جو آج تک اس کے بڑے شیئر ہولڈر ہیں۔

کمپنی کی چیئرپرسن  دگان ہولڈنگ کے بانی شیئر ہولڈر ایڈن دگان کی صاحبزادی ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔  

 

یاد رہے کہ اس سے قبل  ملائیشیا میں 18 سے 21 دسمبر تک جاری رہنے والی کوالالمپور سمٹ اختتام پذیر ہو گئی۔ ترکی ،ملائشیا،ایراناورقطر نے معاشی پابندیوں سے بچنے کیلئے بارٹر سسٹم اورسونے میں تجارت کرنے پر غور کیا۔

کوالالمپورسمٹ میں مسلم امہ کو درپیش مسائل اوراسلامو فوبیا جیسے مسائل زیرغورآئے۔ملائشیا وزیراعظم مہاتیرمحمد کی جانب سے معاشی پابندیوں کا مقابلہ کرنے پر ایران اور قطر کی تعریف کی گئی۔

مزید پڑھیں: ترکی، ملائیشیا، ایران اورقطر کا سونے میں تجارت کرنے پر غور

Related Posts