عمران خان کی بیٹوں سے بات کروا دی گئی، دوران گفتگو سلیمان اور قاسم جذباتی ہوگئے

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی بیٹوں کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کرادی گئی، بیٹے دوران گفتگو جذباتی ہوگئے۔

عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو حکم دیا تھا کہ وہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اپنے بیٹوں سے فون پر بات کی اجازت دیں، جس کے بعد عمران خان کی اڈیالہ جیل سے برطانیہ میں موجود ان کے بیٹوں کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کروادی گئی۔

ن لیگ کا مینار پاکستان پر جلسہ، نواز شریف جلسہ گاہ پہنچ گئے

ذرائع کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کی ہدایت پر بات کروائی گئی، عمران خان اور ان کے بیٹوں کے درمیان وٹس ایپ ٹیلی فون کال 30 منٹ جاری رہی، ٹیلی فون کال ساڑھے 4 بجے سے 5 بجے تک کی گئی۔

جیل ذرائع کے مطابق سلیمان اور قاسم جیل میں قید اپنے والد سے گفتگو کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے، جس پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے بیٹوں کو تسلی دی۔

یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے بیٹوں سے بات کروانے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا، پی ٹی آئی کے وکیل شیراز احمد رانجھا کے ذریعے درخواست دائر کی گئی تھی۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ نے جیل ایس او پیز کے مطابق بات کروانے سے انکار کیا تھا، تاہم عدالتی حکم پر عمران خان کی بیٹوں قاسم اور سلیمان سے بات کروادی گئی۔

Related Posts