عمران خان لندن میں تمام کیس ہار گئے، سلمان شہباز کی کڑی تنقید

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان لندن میں تمام کیس ہار گئے، سلمان شہباز کی کڑی تنقید
عمران خان لندن میں تمام کیس ہار گئے، سلمان شہباز کی کڑی تنقید

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مجھے اور میرے خاندان کو نشانہ بنایا۔

سلمان شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عمران خان کے بیان پر رد عمل دیا ہے اور کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستان مسلم لیگ ن کو بھی نشانہ بنایا۔

سلمان شہباز شریف نے مزید کہا کہ عمران خان لندن میں تمام کیس ہار گئے جہاں قوم کا پیسہ خرچ کیا۔ این سی اے اور ڈیلی میل نے آپکے منہ پر طمانچہ مارا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے سلمان شہباز کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

مزید پڑھیں:سلمان شہباز کو این آر او ٹو کے ذریعے پاک صاف کیا گیا،عمران خان

انہوں نے کہا تھا کہ اعظم سواتی کیس کے برعکس اربوں روپے کی کرپشن اورمنی لانڈرنگ میں ملوث سلمان شہباز نامی ایک اشتہاری کو این آر او ٹو کے ذریعے جھاڑ پونچھ کر پاک صاف کر دیا گیا ہے اور وہ پاکستان لَوٹ آیا ہے۔

Related Posts