اسلام آباد:وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ نہ عمران خان جارہا ہے نہ کسی کا باپ اسے ہٹا سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ عوام کو ایماندار لیڈرعمران خان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، جب الیکشن آیا تو ان لوٹوں کا منہ کالا کر کے گدھوں پر بٹھانا ہے۔
اسلام آباد میں ’امربالمروف‘ جلسے سے خطاب میں وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ہمارا لیڈر چوری نہیں کرتا، نہ عمران خان جارہا ہے نہ کسی کا باپ اسے ہٹا سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ جو پی ٹی آئی سے چلے گئے ان سے کہتا ہوں پچھتاؤ گے۔
پرویز خٹک نے کہا کہ چاردن کے بعد یہ روتے دکھائی دیں گے، ڈرنا، گھبرانا نہیں عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونا ہے، ہمیں اسمبلی میں بلیک میلرز ایم این ایز نے بلیک میل کیا۔
مزید پڑھیں: معاونِ خصوصی شاہ زین بگٹی نے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا