پی ٹی آئی کارکنان گرفتار، ایسے ہتھکنڈے کام نہیں کریں گے۔عمران خان کا احتجاج

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان
تحریک انصاف سپریم کورٹ کے فیصلے کے پیچھے کھڑی ہے، عمران خان

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اسلام آباد پولیس کے ہاتھوں اپنے کارکنان کی گرفتاری پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے ہتھکنڈے کام نہیں کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان نے کہا کہ ہمارے کارکن پرامن طور پر اپنی گاڑیوں میں بیٹھے ہوئے تھے اور اس دوران اسلام آباد پولیس نے ریاستی جبر کا مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

 عدالت نے عمران خان کو کل طلب کر لیا

ٹوئٹر پیغام میں عمران خان نے کہا کہ پولیس نے ہمارے کارکنان کو گاڑیوں سے باہر نکالا اور لے گئے۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت چاہتی ہے کہ انتخابات میں تاخیر ہو۔ انہیں لگتا ہے کہ وہ جیل کا خوف دلا کر اور ہراساں کرکے پی ٹی آئی کو توڑ سکتے ہیں۔ ایسے ہتھکنڈے کام نہیں کریں گے۔ 

اپنے پیغام کے ہمراہ ثبوت کے طور پر عمران خان نے اسلام آباد پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کرکے  لے جانے کی ویڈیو بھی شیئر کردی۔ پولیس کی جانب سے تاحال کارکنان کی گرفتاری کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔ 

خیال رہے کہ اس سے  قبل سول عدالت نے لانگ مارچ ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت کے سلسلے میں چیئرمین تحریکِ انصاف و سابق وزیر اعظم عمران خان کو کل طلب کر لیا۔

سول عدالت نے تھانہ سہالہ میں درج مقدمے کی سماعت کیلئے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں 29 اپریل کے روز طلب کیا جس کا نوٹس عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک بھیج دیا گیا تھا۔

Related Posts