عمران خان 26 اگست کو کراچی آ رہے ہیں، علی زیدی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان 26 اگست کو کراچی آ رہے ہیں، علی زیدی
عمران خان 26 اگست کو کراچی آ رہے ہیں، علی زیدی

کراچی:صدر پی ٹی آئی سندھ علی زیدی نے کہا ہے 26 اگست کو عمران خان کراچی آ رہے ہیں۔

سندھ ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ پیمرا کا یہ اقدام غیر قانونی ہے، عدالت نے کہا ہے کہ پابندی سے متاثرہ شخص عمران خان ہیں۔

علی زیدی نے بتایا کہ عدالت کا کہنا ہے پاور آف اٹارنی دیں یا عمران خان خود درخواست گزار بنیں۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی آئی جی یا مجسٹریٹ کے خلاف کہا جائے تو پابندی لگ جائے گی؟

رانا ثنا اللہ زرداری نے کیا گھٹیا باتیں نہیں کیں؟پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مریم نواز نے کہا کہ ججز کی ہمارے پاس ویڈیوز موجود ہیں، فضل الرحمن نے کس قسم کی زبان استعمال کی، اس پر پابندی نہیں لگی۔

علی زیدی نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں 13 جماعتیں ایک طرف تھیں اور عمران خان کا ٹائیگر ایک طرف تھا۔واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے براہ راست خطاب پر پابندی کے خلاف پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے پیمرا نوٹیفکیشن سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔

درخواست میں علی زیدی کے وکیل کا کہنا تھا کہ براہ راست خطاب پر پابندی آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے، میں کچھ حقائق عدالت کو بتانا چاہتا ہوں۔عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست گزار کون ہے؟

وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار پی ٹی آئی سندھ کے سربراہ علی زیدی ہیں۔جسٹس آغا فیصل نے کہا کہ جس پر پابندی عائد ہے وہ خود درخواست گزار کیوں نہیں؟

جسٹس محمد جنید غفار نے کہا کہ پیمرا کا فیصلہ پارٹی کے خلاف نہیں، پیمرا کا فیصلہ ایک شخص کیخلاف ہے پارٹی کیسے فریق بن سکتی ہے؟ پارٹی کا تو کوئی کیس ہی نہیں؟

مزید پڑھیں:عمران خان کل خود انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہونگے، بابر اعوان

عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلیے اور ریمارکس میں کہا کہ پہلے مطمئن کیا جائے کہ درخواست کیسے قابل سماعت ہے؟عدالت نے کیس کی سماعت 26 اگست تک ملتوی کر دی۔

Related Posts