وفاقی وزیر برائے سیفرون و نارکوٹکس کنٹرول شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے گزشتہ ادوار کی نسبت اقوام متحدہ جنرل اسمبلی دوروں پر سب سے کم رقم خرچ کی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں وزیر سیفرون و نارکوٹکس شہریارآفریدی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی بصیرت گزشتہ حکمرانوں کے مقابلے میں مختلف ہے۔
وزیر سیفرون ونارکوٹکس شہریار آفریدی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے قیمتی قومی ذرائع بچائے جبکہ گزشتہ ادوار کے حکمرانوں نے انہیں ضائع کیا۔
شہریار آفریدی نے بتایا کہ سابق وزرائے اعظم نواز شریف نے سب سے زیادہ 7 لاکھ 62 ہزار 199 امریکی ڈالر، شاہد خاقان عباسی نے 5 لاکھ 61 ہزار 381 ڈالرز جبکہ یوسف رضا گیلانی نے 4 لاکھ 59 ہزار 451 ڈالرز خرچ کیے۔
ٹوئٹر پیغام کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے دوروں پر 68 ہزار امریکی ڈالرز خرچ کیے جو سابقہ وزرائے اعظم کے مقابلے میں انتہائی معمولی رقم ہے۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ یہ وزیر اعظم عمران کا نیا پاکستان ہے۔
A stark difference between the vision of Prime Minister Imran Khan and previous rulers. PM Khan is saving precious National resources while previous rulers abused them. This is #NayaPakistan @ImranKhanPTI pic.twitter.com/hay1BBh9gW
— Shehryar Afridi (@ShehryarAfridi1) December 30, 2019
یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے انسدادِ منشیات شہریار آفریدی نے کہا کہ سابق صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ کے خلاف ہمارے پاس ثبوت اور گواہ دونوں موجود ہیں، کیس کو لاہور سے راولپنڈی منتقل کیا جانا چاہئے۔
دارالحکومت اسلام آباد میں 19 اکتوبر کو پریس کانفرنس کے دوران میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ راناثناء اللہ کے ذرائع آمدنی ابھی تک معلوم نہیں، نہ ہی ان کے اثاثے کلیئر ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں: رانا ثناء اللہ کیس راولپنڈی منتقل کیا جائے۔شہریارآفریدی