لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں کرسمس کی تقریب ہوئی جس کے دوران سابق وزیر اعظم نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان گزشتہ شب زمان پارک لاہور میں کرسمس کی تقریب میں شریک ہوئے، کرسمس کیک کاٹا اور مسیحی برادری کو خوشیوں کے تہوار کیلئے مبارکباد بھی دی۔
مسیحی برادری کرسمس کا مذہبی تہوار آج منا رہی ہے
چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے کرسمس کے موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنا ضروری جبکہ مسیحی برادری کا پاکستان کی تعمیر و ترقی میں کردار اہم ہے۔
سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ عمران خان ملک بھر میں اقلیتوں کو برابر کے حقوق دینے کی بات کرتے تھے۔ پی ٹی آئی یہی نظریہ لے کر چل رہی ہے۔ خیال رہے کہ مسیحی برادری کرسمس کا مذہبی تہوار آج منارہی ہے۔
گورنر ہاؤس لاہور میں بھی گزشتہ شب منعقدہ تقریب میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے مسیحی برادری کے ملازمین کے ہمراہ کرسمس کیک کاٹا۔ مسیحی برادری آج ملک بھر میں دعائیہ تقریبات کا اہتمام بھی کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ آبادی کے لحاظ سے دنیا کے سب سے بڑے مذہب مسیحیت کے پیروکار پاکستان اور بھارت سمیت دنیا کے ہر ملک میں موجود ہیں اور آج دنیا بھر میں کرسمس کا مذہبی تہوار مذہبی جوش و جذبے سے منا رہے ہیں۔