وزیراعظم عمران خان کاسویڈن ہم منصب اسٹیفن لوف وِن سے ٹیلیفونک رابطہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم عمران خان کاسوئڈن ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ
وزیراعظم عمران خان کی سویڈن کے وزیراعظم اسٹیفن لوف وِن ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی، وزیراعظم نے سویڈن ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے آگاہ کیا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیراعظم عمران خان کی سویڈن کے وزیراعظم اسٹیفن لوف وِن ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی، وزیراعظم نے سویڈن ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے آگاہ کیا۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی سویڈن ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی، وزیراعظم نے انہیں بھارت کی جانب سے 5 اگست کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم کا کہناتھا کہ 5اگست کو بھارت نے غیر قانونی طریقے سے خطے میں ڈیموگرافک تبدیلی کی کوشش کی، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اقدامات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیرسے45 روز سےجاری کرفیوکےخاتمے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی پامالیاں کررہی ہے جسے فی الفور بند ہونا چاہیے، وزیر اعظم نے  نقل و حرکت کی پابندیاں ختم کرنے، انسانی ہمدردی کی تنظیموں کو رسائی کی فراہمی اور کشمیری عوام کے حقوق اور آزادی کے احترام پر زور دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ بین الاقوامی برادری بھارت پر زور دے کہ وہ بین الاقوامی انسانی حقوق معاہدوں کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی پاسداری کرےاورمقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کو روکے۔

سویڈن کے وزیراعظم نے انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کشیدہ صورتحال میں کمی اور بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ دونوں رہنمائوں نے خطے میں امن و استحکام کے لئے مل کر کام کرنے اور رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

Related Posts