عدالت نے سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فردِ جرم عائد کردی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: عدالت نے سائفر کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی پر فردِ جرم عائد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور نائب چیئرمین تحریکِ انصاف شاہ محمود قریشی پر سائفر کیس میں فردِ جرم آج عائد کی گئی۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے سائفر کیس کی سماعت کی۔ 

سائفر کیس، عمران خان اور شاہ محمود پر 17اکتوبر کو فردِ جرم عائد کرنیکا فیصلہ

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سائفر کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی۔عدالت کے فردِ جرم عائد کرنے پر دونوں ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کردیا جس پر عدالت نے 27اکتوبر کو گواہان کو طلب کر لیا۔

اس سے قبل 17اکتوبر کو سائفر کیس کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی وکلا نے اعتراض کیا تھا کہ انہیں فیصلے کی نقول فراہم نہیں کی گئیں جس پر فردِ جرم کی کارروائی مؤخر کردی گئی تھی۔

ماضی میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی پر 17اکتوبر کو فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف کیس کی ایک سماعت 9 اکتوبر کو کی، جج ابوالحسنات نے اسپیشل پراسیکیوٹر، وکیلِ صفائی اور ایف آئی اے کے دلائل کی سماعت کی۔

تفتیشی افسر کی جانب سے چالان کی نقول بھی عدالت کو پیش کی گئیں۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ہونے والی سماعت کیلئے شاہ محمود قریشی کی بیٹی اور بیٹا زین قریشی بھی عدالت پہنچ گئے۔ سماعت کے دوران چالان کی نقول بھی تقسیم ہوئیں۔

Related Posts