بابا گرونانک یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب، وزیر اعظم کی اپوزیشن پر کڑی تنقید

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بابا گرونانک یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب، وزیر اعظم کی اپوزیشن پر کڑی تنقید
بابا گرونانک یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب، وزیر اعظم کی اپوزیشن پر کڑی تنقید

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے  بابا گرونانک یونیورسٹی کا سنگِ بنیاد رکھ دیا، جبکہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن پر کڑی تنقید کی اور فضل الرحمان کے مارچ پر بھی گفتگو کی۔ 

صوبہ پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب میں یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب میں کابینہ اراکین اور پنجاب حکومت کے رہنماؤں نے شرکت کی جبکہ وزیر اعظم عمران خان کو یونیورسٹی کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سکھ برادری سے وزیر اعظم نے ایک اور وعدہ پورا کردیا۔فردوس عاشق اعوان

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ  بدقسمتی سے ماضی میں تعلیم کو کوئی ترجیح نہیں دی گئی جبکہ تعلیم کے بغیر دنیا کا کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔ بابا گرونانک یونیورسٹی طلبہ کو جدید تعلیم سے آراستہ کرے گی۔ بابا گرونانک کی 550ویں سالگرہ پر یونیورسٹی کی بنیاد رکھی گئی ہے۔ 

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ظلم ہو اور قانون کی بالادستی نہ ہو تو قومیں آگے نہیں بڑھ سکتیں، ہمارے ملک میں امیر اور غریب کے لیے الگ الگ نظام ہے جبکہ ملک میں یکساں نظامِ تعلیم حکومت کی ذمہ داری ہے۔بابا گرونانک یونیورسٹی یمں دنیا بھر کی سکھ برادری تعلیم حاصل کرسکے گی۔ کرتارپور سکھ برادری کا مدینہ اور ننکانہ صاحب ان کا  مکہ ہے۔ 

عدالت، وفاق اور صوبائی حکومتوں کے مکالمے کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ عدالت نے حکومتوں سے پوچھا کہ کیا نواز شریف کی زندگی کی کوئی گارنٹی ہے، ہم کسی کی زندگی کی ضمانت نہیں دے سکتے۔ تاہم پنجاب حکومت نے نواز شریف کو بہترین ممکن علاج معالجے کی سہولیات دی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ الگ الگ طبقاتی نظام رکھنے کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کی برکت ہم پر نہیں آتی۔ مدینہ کی ریاست بنانے کے لیے ایک دن یا سال نہیں لگتا، بلکہ طویل عرصہ درکار ہے۔ میں نے پہلے ہی دن کہا تھا کہ تمام کرپٹ لوگ اکٹھے ہو کر حکومت کے خلاف کھڑے ہوجائیں گے۔

اپوزیشن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سب نے مل کر ملک میں لوٹ مار اور کرپشن کی اور 4 سال کے اندر اندر ملکی قرضے کو 6 ہزار ارب سے 30 ہزار ارب تک پہنچا دیا۔ جو ٹیکس ہم نے اکٹھا کیا، اس میں سے آدھا قرضوں کی قسطوں میں چلا جاتا ہے۔

سوئٹزرلینڈ، سنگاپور اور یورپ کی مثال دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ لوگ ہم سے آگے اس لیے ہیں کہ انہوں نے الگ الگ قوانین نہیں بنائے بلکہ سب کے لیے ایک قانون ہے۔ جہاں الگ الگ قانون ہو، وہ ملک ظلم کے خلاف کچھ نہیں کرسکتا۔ الگ الگ تعلیمی نظام بچوں کے مستقبل کا دشمن ہے۔

مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ پر نکتہ چینی کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میرا استعفیٰ لینے والے یہ تو بتائیں کہ اس کی وجہ کیا ہے؟ کیوں استعفیٰ دوں؟ ناکام حکومت کو گھر بھیجنا آزادی مارچ کا مقصد نہیں ہے بلکہ انہیں یہ ڈر ہے کہ کہیں ہم کامیاب نہ ہوجائیں اور ان کی کرپشن بے نقاب نہ ہوجائے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل عدالت نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے جوڈیشل ریمانڈ میں 19 نومبر تک توسیع کردی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ایل این جی کیس کی سماعت ہوئی جبکہ سابق وفاقی وزراء کو سماعت کے لیے پیش کیا گیا جس کے دوران سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔

مزید پڑھیں: شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کے جوڈیشل ریمانڈ میں 19 نومبر تک توسیع

Related Posts