Friday, March 29, 2024

عمران خان نے سیالکوٹ میں پولیس کارروائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کی کال دے دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: سیالکوٹ میں پولیس ایکشن کے خلاف ملک گیر احتجاج کی کال دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں آج سیالکوٹ جاؤں گا، اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے کہ ‘امپورٹڈ’ حکومت نے کیا کیا۔

عمران خان نے سلسلہ وار ٹویٹس میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ضمانت پر رہا مجرموں کا یہ ٹولہ اور لندن میں ان کے مجرم مافیا لیڈرنے ہمیشہ مخالفین کے خلاف فاشسٹ ہتھکنڈے استعمال کیے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ”ہماری حکومت نے ان کے کسی جلسے (ریلیوں) اور دھرنوں کو کبھی نہیں روکا کیونکہ ہم جمہوریت کے لیے پرعزم ہیں۔ میں آج سیالکوٹ میں آؤں گا اور میں اپنے تمام لوگوں سے اپیل کر رہا ہوں کہ وہ اس فاشسٹ امپورٹڈ حکومت کے خلاف عشاء کی نماز کے بعد اپنے علاقوں /شہروں میں باہر نکلیں اور احتجاج کریں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پی ٹی آئی نے پارٹی کارکنوں پر پولیس کریک ڈاؤن اور عثمان ڈار کی گرفتاری کے بعد عوامی جلسے کے مقام کو وی آئی پی گراؤنڈ میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پی ٹی آئی پنجاب کے صدر شفقت محمود نے پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی کے پرامن کارکنوں کو پولیس نے تشدد کا نشانہ بنایا اور دعویٰ کیا کہ خواجہ آصف کی ہدایت پر پولیس ایکشن شروع کیا گیا۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی کو سیالکوٹ میں جلسے سے کسی نے نہیں روکا، مریم اورنگزیب

سابق وزیر نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وہ جمہوری طریقے سے اپنے حقوق کا استعمال کرنا چاہتے ہیں اور حکومت کو ہوش کے ناخن لے۔