پاکستان اور بنگلہ دیش کے خلاف کرکٹ سیریز، نیوزی لینڈ کا اہم کھلاڑی ٹیم سے آؤٹ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اور بنگلہ دیش کے خلاف کرکٹ سیریز، نیوزی لینڈ کا اہم کھلاڑی ٹیم سے آؤٹ
پاکستان اور بنگلہ دیش کے خلاف کرکٹ سیریز، نیوزی لینڈ کا اہم کھلاڑی ٹیم سے آؤٹ

کرائسٹ چرچ میں پاکستان، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے مابین سہ فریقی کرکٹ سیریز جاری ہے جبکہ کیوی ٹیم کے اہم کھلاڑی ڈیرل مچل فریکچر کے باعث ٹیم سے آؤٹ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کیوی ٹیم ورلڈ کپ اور سہ فریقی سیریز میں پہلے میچ سے قبل ہی مشکلات کا شکار ہوگئی۔ نیوزی لینڈ کے بیٹر ڈیرل مچل کو دائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی میں فریکچر کے باعث سیریز سے باہر کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

 پاکستان نے بنگلہ دیش کو 21رنز سے شکست دے دی

کیوی بورڈ کے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈاکٹرز نے ڈیرل مچل کو 2 ہفتوں تک آرام کا کہا۔ ڈیرل مچل نیٹس میں بیٹنگ کی پریکٹس کرتے ہوئے فریکچر کا شکار ہوئے۔ ان کی جگہ متبادل کھلاڑی کیوی ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ڈیرل مچل کے متبادل کھلاڑی کا نام بعد میں سامنے آئے گا جبکہ تاحال کیوی ٹیم کے ورلڈ کپ اسکواڈ میں ان کی شمولیت یا عدم شمولیت کے متعلق کوئی فیصلہ سامنے نہیں آسکا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل نیوزی لینڈ میں سہ فریقی کرکٹ سیریز کا آغاز ہوگیا۔ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دے دی ہے۔ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی 20 میچ میں سب سے زیادہ رنز بنائے۔ 

Related Posts