عمران خان کا ممکنہ مارچ روکنے کیلئے اتحادیوں نے سر جوڑ لیے، پی ڈی ایم سربراہ اجلاس جاری

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا سربراہی اجلاس جاری ہے جس میں اتحادی حکومت کے سینیئر رہنما شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں اختر جان مینگل، طاہر بزنجو، میر کبیر شاہی شریک ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، نواز شریف اور مریم نواز بھی بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان چور ثابت ہوگیا، تخریب کاری کی تو کچل کر رکھ دینگے، مولانا فضل الرحمن

سربراہی اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور عوام کو ریلیف دینے کے بارے میں تبادلہ خیال جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں عمران خان کی نا اہلی سے پیدا شدہ صورتحال اور پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ کو روکنے سے متعلق حکمت عملی پر غور کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو توشہ خانہ ریفرنس میں نا اہل قرار دے دیا ہے جس کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے ملک کے مختلف حصوں میں احتجاج کر رہے ہیں۔

Related Posts