کورنگی، شاہ فیصل، ماڈل کالونی سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NCOC announced a new Corona policy

کراچی: کورونا وائرس تیسری خطرناک لہر کے پیش نظرشہر قائد کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

ڈسٹرکٹ کورنگی کے تین سب ڈویژن کی چھ یونین کونسل میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے، ڈپٹی کمشنر کورنگی عرفان سلام میروانی نے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

لاک ڈاؤن ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی رپورٹ کے مطابق لگایا گیا، ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں کورنگی سب ڈویژن کے دو یونین کونسل شامل ہیں۔

کورنگی زمان ٹاؤن یونین کونسل 8 اور ناصر کالونی یونین کونسل 2 کے مختلف علاقے شامل بھی ہیں، جبکہ شاہ فیصل کالونی سب ڈویژن کے دو یونین کونسل الفلاح یونین کونسل 7 اور ناتھا خان گوٹھ یونین کونسل 1 شامل ہے۔

اس کے علاوہ ماڈل کالونی سب ڈویژن میں یونین کونسل 1 اور کھوکھراپار یونین کونسل 4 شامل ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن والے ایریاز میں کسی بھی قسم کی اجتماعات اور تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں ایس او پیز پر سختی عملدرآمد کروایا جائے گا، مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن والے ایریاز میں ماسک کا استعمال لازمی قراردیا گیا ہے، جبکہ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن 18 مئی سے یکم جون کی شام تک نافذالعمل رہے گا۔

Related Posts