اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے سپر ٹیکس ختم نہ کرنے کا مطالبہ کردیا۔
ذرائع کے مطاب آئی ایم ایف کے اس مطالبے کے بعد آئندہ بجٹ میں 15 کروڑ سے زائد آمدن والوں پر سپر ٹیکس ختم نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، 15 کروڑ آمدن پر 1، 20 کروڑ آمدن پر 2 جبکہ 25 کروڑ آمدن پر 3 فیصد سپر ٹیکس عائد ہوگا۔
مسئلۂ کشمیر پر اہم فیصلہ، چین کا سری نگر میں جی 20اجلاس میں شرکت سے انکار
30 کروڑ آمدن پر 5 فیصد اور اس سے زائد آمدن پر 10 فیصد سپر ٹیکس لاگو کیا جائے گا، آٹو موبائل، مشروبات، کیمیکل، فرٹیلائزر، سٹیل اور سیمنٹ سیکٹر پر بھی سپر ٹیکس ہوگا، پٹرولیم سیکٹر کی 30 کروڑ سے زائد آمدن پر 10 فیصد سپر ٹیکس عائد کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فارماسوٹیکل، شوگر اور ٹیکسٹائل سیکٹر پر 10 فیصد، بینکنگ سیکٹر پر مالی سال 2023 میں 10 فیصد سپر ٹیکس عائد ہوگا۔