آئی ایم ایف کے تحفظات دور، عوام کو عید کے دنوں میں اچھی خبریں ملیں گی: وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی ایم ایف کے تحفظات دور، عوام کو عید کے دنوں میں اچھی خبریں ملیں گی: وزیر اعظم
آئی ایم ایف کے تحفظات دور، عوام کو عید کے دنوں میں اچھی خبریں ملیں گی: وزیر اعظم

لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امید ہے عوام کو عید کے دنوں میں اچھی خبریں ملیں گی، واضح رہے کہ پاکستان کا آئی ایم ایف سے معاہدہ ختم ہونے میں تین دن باقی رہ گئے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے تمام مطالبات تسلیم کر لئے گئے ہیں، ہم نواں جائزہ مکمل کرنے کی طرف جا رہے ہیں، بہت امید ہے کہ اگلے 48 گھنٹوں میں عوام کو خوشخبری مل جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس وقت ہمیں صرف ملک کا سوچنا ہے جس کیلئے تمام کوششیں بروئے کار لا رہے ہیں، آئی ایم ایف سے قسط آنے کے بعد پاکستان میں معاشی پروگرام کو آگے لیکر چلنے کے راستے نکل پڑیں گے۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی کراچی کے صدر اکرم چیمہ نے بھی پارٹی چھوڑ دی

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ایم ڈی آئی ایم ایف سے متعدد بار رابطہ کیا اور یقین دہانی کروائی کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ چلنا چاہتا ہے،ہم نے آئی ایم ایف کی پالیسی کے مطابق راستہ نکال لیا ہے، پاکستان نے مسلسل میٹنگز اور ان کے مطالبات تسلیم کر کے تمام تحفظات دور کر دئیے ہیں۔

Related Posts