دوحہ: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی سربراہ کرسٹالینا جیورجیوا نے کہا ہے کہ روس یوکرین جنگ کے سبب دنیا بھر میں بدامنی پھیل جائے گی، بدامنی سے عالمی معیشت پر دباؤ پڑ رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دوحہ فورم سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایم ایف کی سربراہ نے کہا کہ یوکرین جنگ کے باعث عالمی معیشت پر پڑنے والا دباؤ مشرقِ وسطیٰ سمیت دیگر خطوں میں خانہ جنگی کا باعث بن سکتا ہے۔
خواتین کو تسلیم نہ کرنے پر طالبان کو بھی تسلیم نہیں کرنا چاہئے۔ ملالہ
فورم سے خطاب کے دوران آئی ایم ایف کی سربراہ نے کہا کہ یوکرین پر حملے اور پھر روس پر مغربی ممالک کی عائد کردہ پابندیوں سے جو معاشی مشکلات پیدا ہوئیں، وہ غریب لوگوں کو سب سے زیادہ متاثر کر رہی ہیں۔
خطاب کے دوران سربراہ آئی ایم ایف نے کہا کہ غیر ترقی یافتہ ممالک میں خوراک اور اجناس کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں جبکہ بے روزگاری کا مسئلہ بھی سر اٹھا رہا ہے۔ اس کی مثال 2011 میں عرب اسپرنگ کے عوامی مظاہروں سے لی جاسکتی ہے۔
آئی ایم ایف کی سربراہ نے کہا کہ آج سے 11سال قبل عرب اسپرنگ کے دوران عوام نے مظاہرے کیے اور معاشی بحران کے باعث عرب دنیا میں شدید احتجاج ہوا۔ روس یوکرین جنگ کے باعث بھی عالمی برادری کو ایسے ہی خطرات کا سامنا ہے۔