6 ارب قرض کی دوسری قسط: آئی ایم ایف نے پاکستان کو خطیر رقم کی فراہمی منظور کر لی

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
6 ارب قرض کی دوسری قسط: آئی ایم ایف نے پاکستان کو خطیر رقم کی فراہمی منظور کر لی
6 ارب قرض کی دوسری قسط: آئی ایم ایف نے پاکستان کو خطیر رقم کی فراہمی منظور کر لی

عالمی مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف)) نے 6 ارب ڈالر قرض کے بڑے پروگرام کے تحت پاکستان کو دوسری قسط کی خطیر رقم فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

 آئی ایم ایف پاکستان کو دوسری قسط میں 45 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی رقم فراہم کرے گا۔ قرضے کی منظوری عالمی مالیاتی ادارے کے پہلے جائزہ اجلاس میں دی گئی۔

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے نیو یارک میں منعقدہ جائزہ اجلاس میں پاکستان کی معاشی کارکردگی کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا گیا جبکہ پاکستان نے پہلے معاشی جائزے میں آئی ایم ایف کے تفویض کردہ اہداف حاصل کر لیے ہیں۔

آئی ایم ایف حکام کے مطابق حکومتی پالیسیاں پاکستان میں معاشی استحکام کی راہ ہموار کر رہی ہیں۔ مہنگائی کی شرح میں استحکام دیکھنے میں آیا ہے جو قابلِ اطمینان معیشت  کا ثبوت ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ برآمدات میں مسلسل اضافہ خوش آئند ہے جو اگر  جاری رہا تو مستقبل میں آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں ہوگی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کو آخری کہنا اس وقت ممکن ہے جب ہم اپنی برآمدات میں اضافہ جاری رکھیں۔

وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ تحریکِ انصاف جب سے اقتدار میں آئی ہے، اس کے اقدامات دیکھ کر مسرت ہوتی ہے۔ برآمدات میں اضافہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں: برآمدات میں مسلسل اضافہ خوش آئند ہے۔اسد عمر