عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

34 سالہ عماد وسیم نے سوشل میڈیا پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں میں اپنے انٹرنیشنل کیریئر کے بارے میں سوچ رہا تھا، میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ یہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کا درست وقت ہے۔

عماد وسیم نے مزید کہا کہ سپورٹ کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا شکریہ ادا کرتا ہو ں، پاکستان کی نمائندگی کرنا اعزاز رہا۔

ہے جذبہ جنون کی ریکارڈنگ باتھ روم میں ہوئی، علی عظمت

ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی اور ون ڈے کے 121میچز میں پاکستان کی نمائندگی ایک خواب تھا جو سچ ثابت ہوا۔

آل راونڈر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کرکٹ کے لیے نئی لیڈر شپ اور کوچز کے ساتھ ایک اچھے وقت کے آغاز کے لیے دعاگو ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سب کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، فینز کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، انٹرنیشنل کیریئر سے ہٹ کر زندگی کے اگلے مرحلے پر اپنی توجہ مرکوز کروں گا۔

آل راؤنڈر نے 55 ایک روزہ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 5 نصف سنچریوں کی بدولت 986 رنز بنائے جبکہ 44 وکٹیں بھی اپنے نام کیں۔

عماد وسیم نے پاکستان کی طرف سے 66  ٹی20 میچز کھیلے ہیں، جس میں انہوں نے 486 رنز بنائے اور 65 وکٹیں حاصل کیں۔

Related Posts