ایک سال سے ذہنی اضطراب کی کیفیت پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہوں،ماورا حسین

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Actress Mawra Hocane

کراچی:سوشل میڈیا اور اداکاری سے شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے والی اداکارہ ماورا حسین نے ذہنی تنائو کا شکار ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کیفیت سے متعلق بتانے پر شرمندہ نہیں ہوں۔

اداکارہ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی دماغی صحت کی جدوجہد کے حوالے سے ایک طویل پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ایک سال سے ذہنی اضطراب کی کیفیت پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہوں۔

اداکارہ نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے ڈرامے کی مختصر سی ویڈیو شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ ڈرامہ ان کے دل سے بے حد قریب ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی اداکارہ سونم باجوہ پاکستان اداکارہ سجل علی کی بڑی مداح بن گئیں

ماورا حسین نے اپنے کیپشن میں بتایا کہ ہم سب کی زندگی میں مشکل وقت آتا ہے، میں بے حد خوش قسمت ہوں کہ میرا کام مجھے میرے غم کو اظہار کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ مجھے ذہنی اضطراب کی کیفیت میں مبتلا ہوئے ایک سال ہوگیا ہے، میں اب اس بات پر شرمندہ نہیں ہوتی کیونکہ یہ میری زندگی کا حصہ ہے جیسے آسمان نیلا ہوتا ہے، لیکن اب میں یقینی طور پر اس سے نمٹنے کے لیے تیار ہوں۔

ماورا حسین نے اپنے ذہنی اضطراب کی کیفیت کے حوالے سے مزید کہا کہ جب بھی مجھے گھبراہٹ ہوتی ہے تو اس وقت میں اپنے گھر والوں اور دوستوں سے دور نہیں بھاگتی بلکہ انہیں اس بارے میں بتاتی ہوں۔

اس طرح میں اپنی کیفیت سے خود کو زیادہ مضبوط محسوس کرتی ہوں۔ماورا کا کہنا تھا کہ میں یہ سب اس لیے بتا رہی ہوں کہ میں چاہتی ہوں جو لوگ بھی ذہنی اضطراب کا شکار ہیں وہ اس بات سے شرمندہ نہ ہوں۔

Related Posts