طلب میں کمی :پاک سوزوکی کا مہینے میں چار روز پیداوار بند کرنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے طلب میں کمی کی وجہ سے جنوری کے مہینے کے دوران  4روز کے لیے ہر پیر کو پیداوار بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وینڈرز کو جاری ایک نوٹس میں پاک سوزوکی کمپنی نے کہا کہ طلب میں کمی کی وجہ سے رواں ماہ پیر کے دن نان پروڈکشن ڈیز کے طور منائیں جائیں گے۔

وینڈرز کا کہنا ہے کہ پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے جنوری کے لیے سب سے زیادہ فروخت ہونے والی 660 سی سی آلٹو کے پیداواری شیڈول میں 25 فیصد کمی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ میں کلٹس، سوفٹ، بولان اور ویگن آر اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں کمی کے باوجود آلٹو، پاک سوزوکی اور وینڈرز کے لیے اہم ہے۔

خیال رہے کہ پاک سوزوکی موٹر کمپنی رواں برس یکم جنوری سے اپنی تمام گاڑیوں کی قیمت میں 45 ہزار سے 90 ہزار روپے تک اضافہ کرچکی ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں تیار کردہ پرنس پرل گاڑی 19دسمبر کو متعارف کرائی جائے گی

ہونڈا اٹلس کارز لمیٹڈ نے گاڑیوں کے مختلف ماڈلز میں 20 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک اضافہ کردیا جس کا اطلاق 16 جنوری سے ہوگا۔

مثال کے طور پر ہونڈا سٹی 1.3 ایم ٹی اور اے ٹی کی قیمت 20 ہزار روپے اضافے کے بعد بالترتیب 23 لاکھ 29 ہزار اور 25 لاکھ 9 ہزار ہوجائے گی۔

علاوہ ازیں 20 ہزار روپے اضافے کے بعد سٹی 1.5 ایل ایم ٹی 23 لاکھ 89 ہزار روپے، سٹی 1.5 ایل اے ٹی 25 لاکھ 50 ہزار روپے، ایسپائر ایم ٹی 25 لاکھ 39 ہزار روپے اور ایسپائر اے ٹی کی قیمت 27 لاکھ 19 ہزار روپے ہوجائے گی۔

سوک ٹربو کی قیمت 80 ہزار روپے اضافے کے بعد 44 لاکھ 79 روپے، 1.8 ایل وی ٹی آئی کی قیمت30 ہزار روپے اضافے کے بعد 37 لاکھ 79 روپے اور 1.8ایل وی ٹی آئی سی وی ٹی کی قیمتیں 50 ہزار روپے کے اضافے کے بعد 35 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگئیں۔