بلدیہ شرقی میں 2افسران کی خلاف قانون ترقیاں، سینئر افسران کی حق تلفی

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلدیہ شرقی میں 2افسران کی خلاف قانون ترقیاں، سینئر افسران کی حق تلفی
بلدیہ شرقی میں 2افسران کی خلاف قانون ترقیاں، سینئر افسران کی حق تلفی

کراچی:بلدیہ شرقی میں محکمہ بلدیات سندھ کے جعلی حکم نامے کے ذریعے غیر قانونی ترقیاں پانے والے افسران کے خلاف 2019 میں سے اب تک کوئی کارروائی عمل میں نہ آسکی۔

مضحکہ خیز حکم نامے میں ترقی کے نام پر 2 افسران کو نوازنے کے لیے ان کی اپ گریڈیشن کی گئی، جبکہ اپ گریڈیشن عہدے کی ہوتی ہے اور اس عہدے پر موجود افسر کو اگلا گریڈ مل جاتا ہے، تاہم بلدیہ شرقی کے 2 افسران کو نوازنے کے لیے ان کے نام سے اپ گریڈ کیا گیا جبکہ اس وقت یہ دونوں دوسرے عہدوں پر کام کر رہے تھے۔

ان میں سے ایک منصور شیخ جو کہ سابق سیکریٹری بلدیات کے بہنوئی ہیں وہ گریڈ 17 میں کس طرح پہنچے؟یہ ایک سوالیہ نشان ہے۔ 2018 کے آخر میں اپنی تنخواہ کونسل کے ہیڈ سے گریڈ 17 میں ہوتے ہوئے او پی ایس گریڈ 18 کی تنخواہ جاری کروائی۔

اسی طرح آصف رضوی عرف ڈاکٹر آصف نے جو گریڈ 17 میں ملازم تھے اور ان کی ترقیاں بھی مشکوک قرار دی گئی ہیں، یہ ضلع حیدر آباد میں ملازم تھے،پھر سیاسی سرپرستی میں کراچی ڈی ایم سی ایسٹ میں عہدہ حاصل کر لیا۔کونسل افسر گریڈ 18 کی پوسٹ پر آصف رضوی او پی ایس گریڈ 17 کے باوجود تعینات رہے۔

جب یہ دونوں ہی مختلف عہدوں پر او پی ایس تعینات تھے اور ان کی ترقی سینئر افسران کی موجودگی میں ناممکن تھی،تمام قوائد و ضوابط، آئین و قانون کا مذاق اڑاتے ہوئے گریڈ 18 حاصل کر لیا۔

منصور شیخ پر پہلے ہی سابق ایم سی ایسٹ منظور عباسی نے غیر قانونی بھرتی کے الزام میں ملازمت سے فارغ کر دیا تھا کیوں کہ جب منظور عباسی نے ان سے اپنی پرسنل فائل اور سروس بک منگوائی تو وہ کئی ماہ غائب ہو گئے تھے جس کے بعد انہیں منظور عباسی نے ملازمت سے فارغ کر دیا تھا۔

ڈی ایم سی ایسٹ کے سینئر افسران و ملازمین نے ڈاکٹر آصف اور منصور شیخ کی جعلی ملازمت اور غیر قانونی ترقیوں کا نوٹس لینے اور اس میں معاونت کرنے والے سندھ حکومت،محکمہ بلدیات اور ڈی ایم سی ایسٹ کے افسران کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Posts