کراچی میں غیر قانونی تعمیرات جاری: ناظم آباد میں اضافی زمین پر گھر کھڑا کر لیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں غیر قانونی تعمیرات جاری: ناظم آباد میں اضافی زمین پر گھر کھڑا کر لیا گیا
کراچی میں غیر قانونی تعمیرات جاری: ناظم آباد میں اضافی زمین پر گھر کھڑا کر لیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں جس کے دوران اضافی زمین پر قبضہ کرکے ناجائز قابضین گھر تعمیر کر رہے ہیں جس کے خلاف علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ایس بی سی اے، کے ڈی اے، اور بلڈر مافیا میں شہر قائد میں غیر قانونی تعمیرات کی اندھی کمائی نے سپریم کورٹ آف پاکستان کا خوف بھی ختم کر دیاہے۔  ناظم آباد میں اضافی زمین پر قبضہ کر کے گھر تعمیر کیا جا رہا ہےجس کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئےدرخواست دے دی ہے۔ 

ادارۂ ترقیات کراچی (کے ڈی اے )کو دی گئی درخواست میں فوری کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ علاقہ مکینوں  نے  بتایا کہ نارتھ ناظم آباد بلاک اے، حسرت موہانی سوسائٹی، پلاٹ نمبر آر 13، ایس ٹی نمبر 9 پر ادارۂ ترقیات کراچی کے ڈائریکٹر لینڈ انفورسمنٹ اینڈ اسٹیٹ محمد قاسم اور ڈی او سعید بھرم کے نام سامنے آئے ہیں۔ 

نیاز خان نامی شخص علاقائی عوام کو دھمکیاں دے کر پلاٹ بنوا رہا ہے۔کے ڈی اے مافیا کی معاونت کے باعث نیاز خان کھلی بد معاشی پر اتر آیا ہے۔نارتھ ناظم آباد میں بلاک اے اصغر علی شاہ اسٹیڈیم کے سامنے سرکاری جگہ پر غیر قانونی تعمیرات تیزی کے ساتھ جاری ہیں۔ 

اس دوران کے ڈی اے انفورسمنٹ اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔علاقہ عوام کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر انفورسمنٹ محمد قاسم (عرف قاسم لمبا) اور سعید (عرف کالا) کی سرپرستی میں نیاز خان نامی شخص مسلح لوگوں کے ساتھ تعمیرات کروا رہا ہے، عوام کو دھمکیاں دینے کے ساتھ خاموش رہنے کو کہا جارہا ہے۔

کے ڈی اے انفورسمنٹ کی ٹیم کا اب تک کوئی  ایکشن نہ لینا ادارے پر سوالات کھڑے کر رہا ہے۔اہل محلہ کی جانب سے تحریری شکایات کے مطابق مذکورہ پلاٹ کی مالیت 3 کروڑ کے لگ بھگ ہے جس پر نیاز خان نامی شخص تیزی کے ساتھ تعمیرات کرا رہا ہے۔

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ چائنہ کٹنگ میں مبینہ طور پر ملوث افسران کو کے ڈی اے نے اہم عہدوں پر تعینات کر کے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، جبکہ ادارے کو بھاری مالی نقصان بھی پہنچایا جا رہا ہے۔ شہریوں نے سپریم کورٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ  غیر قانونی تعمیرات پر ذمہ داروں کو سخت سے سخت سزا دے۔ 

Related Posts