فارم ہاؤس میں غیر قانونی تعمیرات، سی ڈی اے کا اعظم سواتی کی اہلیہ کو نوٹس

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

متنازع ٹوئٹس، اعظم سواتی کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
متنازع ٹوئٹس، اعظم سواتی کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سی ڈی اے کی جانب سے پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کی بیوی طاہرہ سواتی کو اپنے فارم ہاؤس میں غیرقانونی تعمیرات کرنے پر نوٹس جاری کردیا گیا۔

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے طاہرہ سواتی کو 7 دن کے اندر آرچرڈ اسکیم میں اپنے فارم ہاؤس سے غیرقانونی تعمیرات گرانے کاحتمی نوٹس جاری کیا۔ سی ڈی اے کی جانب سے دیے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ طاہرہ سواتی غیر قانونی تعمیر کئے گئے بیسمنٹ فوری ختم کرائیں، سی ڈی اے کی جانب سے مجموعی طور پر چار غیر قانونی تعمیرات کی سرکاری مراسلہ میں نشاندہی کی گئی ہے۔

اعظم سواتی کی اہلیہ کو لکھے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی گراؤنڈ فلور، 2عدد بیسمنٹ اور گارڈ رومز 7 یوم میں ختم نہ کئے گئے تو سی ڈی اے انفورسمنٹ جاکر مسمار کرائے گا، تین سال سے زائد عرصہ سے سی ڈی اے متعدد مرتبہ نوٹسز بھیج چکا مگر عملدرآمد نہ کیا گیا، پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کی اہلیہ طاہرہ سواتی نے بلڈنگ کنٹرول ریگولیشنز کی خلاف ورزی کی۔

سی ڈی اے کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ اگر 7 یوم تک ان معاملات پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو پھر نقصان کی وہ خودذمہ دار ہونگی۔

ذرائع کے مطابق سی ڈی اے کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول سیل نے انیس نومبر 2018 کو اس غیر قانونی تعمیرات کی رپورٹ بھیجی تھی۔

Related Posts