امریکی انتخابات، ٹرمپ کی ناپسندیدہ 2 مسلم خواتین دوبارہ کامیاب

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ilhan omar and rashida tlaib wins re-election to US House of Representatives

نیویارک: امریکا میں جاری انتخابات کے دوران بیشتر امریکی ریاستوں میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔

انتخابات کے دوران صومالوی نژاد امریکی خاتون الہان عمر اور فلسطینی نژاد راشدہ طلیب نے دوبارہ میدان مار کر ایک بار پھر کانگریس میں جگہ بنالی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے شدت پسند مذہبی نظریات کی وجہ سے دونوں مسلم خواتین کو نسل پرستانہ جملوں سے تضحیک کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔

امریکا میں صدارتی انتخابات اور ووٹنگ کی گنتی جاری ہے جس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بظاہر جیت سے ہمکنار جو بائیڈن کو ٹکر دینے میں کامیاب نظر آتے ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑی جیت کی امید کا اظہار کرتے ہوئے حریف جو بائیڈن پر انتخابات چوری کرنے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا ہے۔

مزید پڑھیں:امریکا میں صدارتی انتخاب، ڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائیڈن میں کانٹے کا مقابلہ

ڈونلڈ ٹرمپ نے جوبائیڈن کے حامیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری جیت یقینی ہے لیکن ڈیموکریٹس انتخابات کو چوری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Related Posts