نور مقدم قتل کیس، ظاہرجعفر کے والدین کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آج سنایا جائیگا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Appeal of Zahir Jaffer’s parents in SC, is there a new turn in Noor Muqadam case

اسلام آباد:نور مقدم قتل کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ مرکزی ملزم ظاہرجعفر کے والدین کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آج سنائے گی، 5 دن قبل دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم ظاہرجعفر کے والدین کی درخواست ضمانت پرفیصلہ آج بدھ کو سنایا جائے گا،فیصلہ اوپن کورٹ میں سنایا جائے گا۔

یاد رہے جسٹس عامر فاروق نے 5 دن قبل دلائل مکمل ہونے پر مرکزی ملزم ظاہرجعفر کے والدین کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا اور ریمارکس دیئے کہ یہ کیس ہمارے ملک میں کرمنل کیسز کا مستقبل طے کرے گا، واقعاتی شواہد کوکیسے جوڑنا ہے اسے سب نے دیکھنا ہے۔

مزید پڑھیں:اوکاڑہ: اٹھارہ سالہ لڑکی سے اجتماعی جنسی زیادتی کے 3 ملزمان گرفتار

دوران سماعت وکیل شاہ خاور نے کہا تھا ہم نے کیس میں غیرضروری گواہان کو شامل نہیں کیا، اٹھارہ گواہ ہیں جس میں پرائیویٹ گواہ دو ہی ہیں، ہم انتہائی جلدی ٹرائل مکمل کر لیں گے ضمانت نہ دی جائے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے نور مقدم قتل کیس میں نامزد دو ملزمان کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ جاری کردیاتھا۔

عدالت نے ظاہر جعفر کے گھر کے مالی جان محمد اور خانساماں جمیل کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے ضمانت کی استدعا کو مسترد کردیاتھا۔

Related Posts