پاکستان میں مسلسل کئی دنوں سے سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان پایا جا رہا ہے، جس سے ایسا لگ رہا ہے کہ یہ سونا خریدنے کا ایک اچھا موقع ہے۔
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق آج بروز منگل ایک بار پھر سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار ایک سو روپے کم ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 4100 روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 74 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری طرف دس گرام سونے کا بھاؤ 3 ہزار 515 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 35 ہزار 168 روپے ہوگیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے اعلامیے کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 41 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 631 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔