کیف: پڑوسی ملک روس کی جانب سے جنگ کا شکار ہونے والے ملک یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے یوکرین کو نو فلائی زون قرار نہ دینے کے نیٹو کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔
یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ یوکرین نہیں بچتا تو یورپ بھی باقی نہیں رہے گا، یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ نیٹو سربراہی اجلاس کمزور اور الجھنوں سے بھرا تھا۔
انہوں نے کہا کہ آج سے جتنے لوگ مریں گے وہ نیٹوکی وجہ سے مریں گے۔انہوں نے کہاکہ نیٹو نے جان بوجھ کر یوکرین پر نو فلائی زون کا اطلاق نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے کہا کہ نیٹو ملکوں کی تمام انٹیلی جنس ایجنسیاں دشمن کے منصوبوں سے واقف ہیں۔اس کے باوجود ٹھوس اقدامات نہیں اُٹھائے جارہے۔
مزید پڑھیں: کیا روس نے یوکرین میں جنگ بندی کا اعلان کردیا،حقیقت کیا ہے؟